ڈیوٹی پر ڈاکٹر نہ ہونے سے مریضہ نے ڈیڑھ گھنٹہ تک تڑپ تڑپ کر جان دے دی
Posted on March 25, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
کروڑ لعل عیسن: ڈیوٹی پر ڈاکٹر نہ ہونے سے مریضہ نے ڈیڑھ گھنٹہ تک تڑپ تڑپ کر جان دے دی۔ علاقہ کے روحانی پیشواء سید فیض محمد شاہ آف بستی خیر شاہ کی 33 سالہ بیٹی گزشتہ صبح چھ بجے دل کے مرض میں مبتلا ہو کر کروڑ ہسپتال پہنچی جہاں پر ڈیوٹی ڈاکٹر موجود نہیں تھا۔
دل کی تکلیف میں مبتلا مریضہ نے ڈیڑھ گھنٹے تک تڑپ تڑپ کا جان دے دی۔ لیکن ڈیوٹی ڈاکٹر نہ پہنچا۔ سماجی کاکن مخدوم قمر الزمان قریشی اور عوامی تحریک ضلع لیہ کے سینئر نائب صدر عادل شاہجہان نے ڈیوٹی ڈاکٹر نہ ہونے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com