ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس پر خودکش حملے کے بعد دہشتگردوں نے شدید فائرنگ کی اور پولیس پر دستی بموں سے حملے کیئے پولیس اور دہشتگردوں میں مقابلہ ابھی بھی جاری ہے۔ انتظامیہ کی مدد کیلے پاک فوج کی کمک پہنچ گئی ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ڈی پی او آفس میں پولیس کی وردی میں ملبوس دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملے کیے ، ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ جس کے بعد چھ سے زائد دھماکے بھی سنے گئے اور حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کردی ۔ سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ جاری ہے ۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی علاقے کے تمام تھانوں سے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پہنچ گئی۔ ڈی آئی خان میں ڈی پی او کے دفتر کے قریب سرکاری دفاتر اور انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت بھی ہے۔ فائرنگ اور دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف وہراس پایا جاتا ہے۔