ڈی آئی خان (جیوڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان میں عاشورہ کے جلوس میں دھماکے کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا۔
ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے گرفتارہونے والے ملزم کی نشاندہی پر پولیس نے بستی دیوالہ میں چھاپہ مار کر زمین میں دبایا ہوا بارودی مواد برآِمد کر لیا جسے ایک پریشر ککر میں رکھا گیا تھا۔
اس کے ساتھ دو بیٹریاں بھی جڑی ہوئی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اس بارودی مواد کا استعمال چہلم امام حسین کے موقع پر کرنا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان می عاشورہ کے موقع پر ہونے والے بم دھماکے میں سات افراد جاں بحق اورایک سو چھتیس زخمی ہوگئے تھے۔