پاکستان(جیوڈیسک) ڈائریکٹر جنرل آئی ایس آئی دورے پر امریکا روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی ملاقات سی آئی اے کے سربراہ سے ہوگی جبکہ امریکا اور پاکستان کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی کی یادداشت پر آج دست خط ہوں گے۔
امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات بہتری کیر استے پر گامزن ہیں۔امریکا کے ساتھ نیٹو سپلائی پر معاہدے کی تیاری کے بعد اب انٹیلی جینس کی سطح پر تعلقات کی بہتری بھی ہورہی ہے۔آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر السلام عباسی امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ سی آئی اے کے سربراہ جنرل ڈیوڈ پیٹریاس کے علاوہ دیگر امریکی حکام سے بھی ملاقات کریں گے۔
توقع کی جارہی ہے کہ اس دورے سے دونوں ملکوں کے درمیان انٹیلی جنس تعاون بڑھانے اور تصادم کم کرنے کے معاہدے کی راہیں کھل سکتی ہیں۔