ڈی جی خان : خاندانی دشمنی پر2 خواتین اور 2بچوں پرتیزاب پھینک دیا

dgkhan

dgkhan

ڈی جی خان: (جیو ڈیسک)موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے ڈی جی خان تونسہ بائی پاس کے قریب دو خاتون اور دو بچوں پر تیزاب پھینک دیا جس کے بعد انھیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں دونوں خواتین کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس واقع میں ملوث افراد کی تلاش کر رہی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خاندانی دشمنی کے باعث ان پر تیزاب پھینکا ہے۔

ایک خاندان کا ایک شخص جیل میں بند ہے جس کو معاف نہ کر نے پر دوسرے خاندان کے لوگوں پر تیزاب پھینکا گیا ۔