ژوب : گاڑی میں دھماکا ،2شدت پسند ہلاک ،2 زخمی ہوگئے

Zhob

Zhob

ژوب(جیوڈیسک)ژوب میں ایف سی ہیڈ کوارٹر کے قریب مشکوک گاڑی میں دھما کے سے 2 شدت پسند ہلاک اور 2 شدید زخمی ہوگئے

افغان سرحدی علاقہ کانوکی کے قریب ایف سی اہلکاروں نے صبح ایک مشکوک گاڑی کو روکا جس میں 4 افراد سوار تھے ۔ایف سی اہلکار اسکواڈ کرتے ہوئے مشکو ک گاڑی کو لے کر ہیڈ کوارٹر کی طرف آرہے تھیکہ گاڑی میں نصب دھماکا خیز مواد پھٹ گیا جس کے نتیجہ میں 2 شد ت پسند ہلاک جبکہ 2 شدید زخمی ہوگئے۔زخمی شدت پسندوں کو ایف سی اہلکاروں نے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔