کابل خود کش حملہ گستاخانہ امریکی فلم کا بدلہ ہے: حزب اسلامی

Afghanistan

Afghanistan

افغانستان (جیوڈیسک) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں غیر ملکیوں کو لیجانے والی منی بس پر خود کش حملے میں نو غیر ملکیوں سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔حزب اسلامی نے خود کش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔کابل پولیس کے سربراہ محمد ایوب سولنگی کا کہنا ہے ائر پورٹ جانے والی منی بس میں ایک پرائیویٹ کمپنی کے ملازم سفر کر رہے تھے۔خود کش حملہ آور بارودی مواد سے بھری گاڑی میں سوار تھا اور منی بس کے قریب اپنی گاڑی کو تباہ کر دیا۔ دھماکے سے پاس سے گزرتی ایک اور گاڑی بھی تباہ ہو گئی۔

زخمیوں میں دو افغان پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ نیٹو افواج کے ترجمان نے دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوئی فوجی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا۔ ادھر حزب اسلامی کے ترجمان نے اے ایف پی کو بتایا کہ کابل حملہ گستاخانہ امریکی فلم کا بدلہ لینے کے لیے کیا گیا ہے اور ایک خاتون نے خود کش حملہ کیا۔