کابل : طالبان حملے میں نو پولیس اہلکار ہلاک

kabul

kabul

افغانستان کے ہلمند اور وردک صوبوں میں طالبان حملوں میں ایک اتحادی فوجی اور افغان پولیس کے نو اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ہلمند صوبے کے پولیس اہلکار کمال الدین شیزازی نے غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ ضلعہ لشکر گاہ میں طالبان نے حملہ کرکے افغان پولیس کے نو اہلکاروں کو ہلاک اور دو کو اغوا کر لئے۔
ادھر وردک صوبے میں طالبان نے فائرنگ کے ایک اتحادی فوج کو ہلاک کردیا۔ خبر رساں ایجنسی کیمطابق ہلاک ہونے ولا فوجی نیوزیلینڈ کا ہے۔