بنگلہ دیش : (جیو ڈیسک) وزارت داخلہ نے اپنی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کے بارے میں سکیورٹی رپورٹ حکومت کو پیش کر دی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ پاکستان کی ایک کالعدم تنظیم بنگلہ دیشی کرکٹرز کو ہدف بنا سکتی ہے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کے لیے بنگلہ دیش کو دورے کی دعوت دی تھی بنگلہ دیش کا ایک وفد حفاظتی انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اس ماہ کے اوائل میں پاکستان آیا تھا۔
وفد میں بنگلہ دیشی وزارت داخلہ کے دو ارکان بھی شامل تھے وزارت داخلہ نے اپنی رپورٹ میں بنگلہ دیشی حکومت کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں منظم ایک جہادی تنظیم جو شیخ حسینہ واجد کی حکومت کے خلاف اور اسے بھارت نواز سمجھتی ہے وہ بنگلہ دیشی کرکٹرز کر ہدف بناسکتی ہے لہذا بنگلہ دیشی ٹیم کا دورہ پاکستان خطرناک ہو سکتا ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پی سی بی کو مطلع کیا تھا کہ پاکستان دورے کا حتمی فیصلہ ان کی حکومت کرے گی۔