کالمسٹ کونسل آف پاکستان کا قیام،کالم نگاروں کے حقوق کا تحفظ

MA tabassum

MA tabassum

گزستہ دنوں دارلحکومت اسلام آباد میں صحافیوں کے حقوق کا تحفظ اور خاص طور پر نئے لکھنے والے کالم رائیٹر ز کے بنیادی مسائل کا حل ڈھونڈنے کیلئے ایک خصوصی اجلاس کا انعقاد کیا گیا ۔اس اجلاس میں ملک کے معروف اور غیر معروف صحافیوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اجلا س میں جس مسئلہ کے حل کے لیے سب سے زیادہ زور دیا گیا وہ یہ تھا کہ بہت سے نئے لکھنے والوں کے کالم بعض اخبارات و رسائل میں کسی دوسرے شخص کے نام سے شائع کردیے جاتے ہیں جس سے نئے لکھنے والے کا نہ صرف کام مشکوک کردیا جاتا ہے بلکہ صریحاََ اس طرح ایک چوری کا ارتکاب بھی ہوتاہے۔ اس کرائم میں بہت سے نام نہاد صحافیوں کے ساتھ ساتھ بعض اشاعتی ادارے بھی ملوث ہوتے ہیں۔ اجلا س میں اجتماعی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس غیر قانونی عمل کی ہرممکن روک تھام کی جائے گی اورچوری کے اس عمل میں ملوث پائے جانے والے شخص اور ادارے کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائیگی۔

دوسرا بڑا مسئلہ جو سب سے زیادہ زیر بحث لایا گیا وہ خاص طور پر نئے لکھنے وا لے کالم رائیٹرز کی مالی معاونت کا تھا۔ اس مسئلہ کے متعلق اکثریتی رائے سے یہ فیصلہ کیا گیا کہ نئے لکھنے والوں کی معاشرتی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کی مالی معاونت کے لیے ایک مخصوص فنڈ کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ وہ خوش اسلوبی کے ساتھ اپنی صحافتی ذمہ داریوں کو ادا کرسکیں اور جن اخبارات و رسائل میں ان کے کالم شائع ہوتے ہیں ان کے مالکان سے بھی کہا جائے کہ ایسے نئے لکھنے والوں کی خصوصی مالی معاونت کی جائے ۔اس کے علاوہ اجلاس میں ایسے صحافیوں کی حوصلہ شکنی کی گئی کہ جو چند ٹکوں کی خاطر حقیقت کی پردہ پوشی کرتے ہیں۔

سرکار کے آلہ کار ہونے کا بھر پور ثبوت دیتے ہیں۔ اس موقع پر باہمی رضامندی سے سینئرصحافی غازی شاہد رضا کی قیادت میں ”کا لمسٹ کونسل آف پاکستان” کے پہلے پینل کا انتخاب کیا گیا ۔جس میںبانی، چیئر مین غازی شاہد رضا(اسلام آباد) ،صدرایم اے تبسم (لاہور)،سینئر نائب صدرعقیل خان (پتوکی )،نائب صدرامتیاز علی شاکر (لاہور)،جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی (اسلام آباد)،ایڈیشنل جنرل سیکرٹری تیمور خان (اسلام آباد)،جوائنٹ سیکرٹری پروفیسررفعت مظہر (لاہور)،فنانس سیکرٹری ساحر قریشی (شیخوپورہ)،انفارمیشن سیکرٹری ذیشان انصاری (سیالکوٹ)کو باہمی مشاورت سے عہدے تفویض کئے گئے اس موقع پرچیئر مین غازی شاہد رضانے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ممکن صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کریں گے خاص طور پر کالم رائیٹرز کی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائیگا۔

Body combine

Body combine

صدر ایم اے تبسم نے کہا کہ ہم پہلے بھی صحافیوں کے حقوق کی خاطر ہر پلیٹ فارم پر آواز بلند کر رہے تھے اور اب مزیدبہتر طریقے سے اپنی آواز اوپر تک پہنچائیں گے تاکہ ہمارے تمام مطالبات کا فوری حل تلاش کیا جاسکے ۔جنرل سیکرٹری فیصل اظفر علوی نے کہا کہ ہم نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کا جو بیڑا اُٹھایا ہے اس کو منزل مقصود تک ضرور پہنچائیں گے چاہے ہمیں اس کے لیے کوئی بھی قربانی کیوں نہ د ینا پڑے ۔اجلاس کے آخر میں اجتماعی دعائے خیر کی گئی ۔جو کالم نگار حضرات ہمارے شانہ بشانہ چلنے کا مصمم ارادہ رکھتے ہوں ،وہ کالمسٹ کونسل آف پاکستان کی ویب سائٹwww.1ccp.blogspot.com سے فارم ڈائون لوڈ کرکے ممبرشپ حاصل کرسکتے ہیں۔تحریر: ایم اے تبسم