کامران فیصل کیس : نیب کے چار افسروں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

Kamran Faisal Case

Kamran Faisal Case

کامران فیصل کیس میں پولیس نے ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان سمیت 4 نیب اہلکاروں کو کل تھانہ سیکرٹریٹ طلب کر لیا۔ کامران فیصل اصغر خان کی سربراہی میں رینٹل پاور سکینڈل میں گدو بیراج کی تحقیقات پر معمور تھے۔ ان کے ساتھ معاون کاروں میں ڈیٹا انٹری آپریٹر مومن خان اور صہیب جبکہ نائب قاصد نجیب شامل ہیں۔

ان چاروں نیب اہلکاروں سے بیانات لیے جائیں گے ۔پولیس ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ کامران فیصل کے ذہنی دباؤ میں رہنے کے بارے میں بھی سوالات کیے جائیں گے جبکہ پولیس نے کامران فیصل کے زیر استعمال موبائل کا ڈیٹا بھی حاصل کر لیا ہے۔

اس پر بھی تحقیقات کی جاری ہیں۔ پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ کامران فیصل کے کمرے کی کھڑکی پھلانگ کر نیب اہلکاروں کا ان کے کمرے میں داخل ہونا اہلکاروں کی سنگین غلطی تھی۔