لاہور(جیوڈیسک) کامران فیصل کی پراسرارموت کے معاملہ پر نیب پنجاب کے افسران اور ملازمین نے سیاہ پٹیاں باندھ کر قلم چھوڑ ہڑتال کر دی.
رینٹل پاورکیس کے تفتیشی افسر کامران فیصل کی چند روز قبل پراسرار موت واقع ہوئی جس کے بعد اس کی تحقیقات طارق کھوسہ سے نہ کروانے پر نیب پنجاب کے افسران اور ملازمین نے قلم چھوڑ ہڑتال کردی ہے۔
نیب پنجاب کے آفس میں تمام کام کو بند کر دیا گیا اور سیاہ پٹیاں باندھ کر کامران فیصل کی موت کی تحقیقات طارق کھوسہ سے کروانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ نیب پنجاب میں ہڑتال کا یہ سلسلہ دوروز تک جاری رہے گا۔