رازاویلے (جیوڈیسک) جمہوریہ کانگو میں شدید بارشوں کے باعث کم ازکم13 افراد ہلاک اور دو درجن سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔
جنوبی برازاویلے میں اختتام ہفتہ پر شدید بارشوں کے باعث گھر زمین بوس ہو گئے۔ریڈ کراس کے ایک اہلکار نے کہا کہ 13لاشیں برآمد کی گئی ہیں جبکہ مکیلیکیلے کے ضلع برازاویلے کے میئر لارل کیہونزو نے صحافیوں کو بتایاکہ کم ازکم26افراد زخمی ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق ایک دریا بپھر گیا جس کے باعث درجنوں مکان زمین بوس ہو گئے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ اس نے سیلاب سے متاثرہ تقریبا600افراد کو پناہ دی ہے۔