کانگو میں ٹریفک کے المناک حادثے میں 33 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ حکام نے یہاں بتایا کہ ملک کے جنوب مشرقی علاقے لیکاسی میں مسافروں سے بھرا ہوا ایک ٹرک تیز رفتاری کے باعث آم کے ایک درخت سے ٹکرا گیا جس سے ٹرک پر سوار 32 افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ایک شخص مقامی ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد ایک انتخابی ریلی میں شرکت کیلئے جارہے تھے کہ حادثہ کا شکار ہوگئے۔ کانگو وزارت داخلہ نے 33 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کانگو میں عام انتخابات 28 نومبر کو ہو رہے ہیں۔