کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک

Robber dead bodies

Robber dead bodies

لاہور(امتیاز علی شاکر) کاہنہ میں مبینہ پولیس مقابلہ پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو ہلاک تفصیلات کے مطابق کاہنہ کے نواحی گائوں بلیاں والا کھوہ کے رہائشی ظہور احمد اپنی ورکشاپ بند کر کے گھر جا رہا تھا کہ دو نامعلوم ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پرلوٹ لیا مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا اہل علاقہ کو اس واردات کا علم ہوا تو انہوں نے ڈاکوئوں کا پیچھا کرنا شروع کر دیا ۔

کاہنہ پولیس بھی فوری طور پر موقع واردات پر پہنچ گئی موٹر سائیکل پر سوارڈاکو لکھو کی روڈ پر فرار ہو رہے تھے، روڑا بوگل گاؤں کے قریب ڈاکوؤں کا پولیس کے ساتھ آمنا سامنا ہو گیا ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کی جوابی فائرنگ سے دونوں نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے کاہنہ پولیس نے دونوں ڈاکوؤں کی نعشوں کو پوسٹ پارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔