کتنا حسین چاند ہے ماہ صیام کا
Posted on July 30, 2011 By Geo Urdu آپکی شاعری
کتنا حسین چاند ہے ماہ صیام کابحشش کا مغفرت کا خدا کے انعام کا
میں خود جزا ہوں اجزا ہے حکم کردگارکتنا بڑا انعام ہے اتنے سے کام کا
باب الریان ہوگا فقط روزہ دار کاجنت صلہ ملے گا تیرے احترام کا
سرکار صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پہ درود کو رکھنا نماز میں جائے گا اب کدھر کو یہ منکر سلام کاقرآن میں ہے الاقلیل میرے مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
کتنا خیال اللہ کو تیرے آرام کااب فرض کا ثواب ہے ستر کے آس پاسدوہرا ثواب ملتا ہے اس میں قیام کا
پروانہ دائیں ہاتھ میں نعیمی کو مل گیامحشر میں کام آگیا لکھنا کلام کا
شاعر : غلام مصطفیٰ النعیمی