کراچی میں نئے سال کے آغاز پر دہشتگردی کے دو منصوبے ناکام بنا دیے گئے۔ اورنگی ٹان اور گھگر پھاٹک پر ریلوے ٹریک کے قریب نصب ریموٹ کنٹرولڈ بم ناکارہ بنا دیے گئے۔
پہلا ریموٹ کنٹرولڈ بم اسٹیل ٹاون کی حدود میں گھگر پھاٹک پر ریلوے ٹریک کے قریب نصب تھا۔ اسٹیل ٹان پولیس نے بم کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ بلایا۔ جس نے ریموٹ کنٹرولڈ بم کو ناکارہ بنا دیا۔ پولیس حکام کا کہنا تھا اگر بم پھٹ جاتا تو بڑی تباہی ہو سکتی تھی۔
اورنگی ٹاون میں مشکوک تھیلے سے دو کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرولڈ بم برآمد ہوا۔ جو دھماکا خیز مواد ،بیٹریوں اور ڈیوائس سے منسلک تھا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا۔ جس نے بم کو ناکارہ بنا دیا۔