کراچی میں سی این جی اسٹیشن بند کرنے کیلئے سوئی سدرن گیس کمپنی سے مذاکرات آج ہورہے ہیں۔ سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن نے ہفتے میں دو روز کی گیس لوڈ شیڈنگ کی سخت مذمت کی ہے۔ چیئرمین سی این جی ایسو سی ایشن عبدالسمیع خان کا کہناتھا کہ سی این جی کی بندش سے گیس کی قلت پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر گیس کی ضرورت کا صرف سات سے آٹھ فیصد استعمال کرتا ہے اگر حکومت اس کے بجائے انڈسٹری اور کیپٹو پاور پلانٹس میں لوڈ شیڈنگ کرے تو زیادہ گیس بچائی جاسکتی ہے۔ کراچی میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی سپلائی بند کرنے کا فیصلہ آج ہونا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی اور سی این جی ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مذاکرات میں آئندہ کا لائحہ عمل بھی طے کیاجائے گا۔