کراچی(جیوڈیسک)حکومت سندھ نے ایک بار پھر کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی لگا دی جبکہ شہر بھر میں موبائل فون سروس بھی بند ہے۔
حکومت نے سندھ پولیس کی درخواست پر کراچی میں تاحکم ثانی ڈبل سواری پر پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔بزرگ،بچے ،خواتین اور صحافی ڈبل سواری پر پابندی سے مستثنی ہوں گے۔ دوسری جانب شہر میں موبائل فون سروس بھی کئی گھنٹے سے بعد ہے جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں امن و امان کیلئے ڈبل سواری پر پابندی اور موبائل فون سروس بند کی گئی ہے۔