کراچی کراچی کے علاقے کیماڑی میں مسلح ملزمان جمعے کو ایک اور بنک کا صفایہ کر کے ساڑھے 5لاکھ روپے سے زائد لے اڑے، ایک بار پھر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق کیماڑی کے علاقے واقع نجی بنک میں 5 ملزمان داخل ہوئے جن میں سے 4نقاب پوش تھے جبکہ ایک ملزم سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس تھا۔ ملزمان نے ڈیڑھ منٹ کے اندر واردات مکمل کی اور کیش کاونٹر پر موجود ساڑھے پانچ روپے سے زائد کی رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے۔ رواں ہفتے ہونے والی یہ تیسری جبکہ دس دنوں کے دوران ہونے والی یہ چوتھی بنک ڈکیتی تھی۔ اس سال ہونے والی یہ 18ویں بنک ڈکیتی تھی۔ سیکیورٹی گارڈ کی وردی پہنے ملزم والے بنک ڈکیت گروپ یہ دوسری کارروائی ہے، اس سے قبل بھی کیماڑی ہی کے علاقے میں نجی سیکیورٹی گارڈ کی وردی میں ملبوس ملزم کے گروپ سے 27اگست کو نجی بنک سے 47لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی تھی۔