کراچی (جیوڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے صنعتی اداروں کو اڑتالیس گھنٹے کے لیے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی کے ترجمان کے مطابق گیس پریشر میں کمی اور گیس فیلڈ کی سالانہ مرمت کے باعث صنعتی اداروں کو دو دن گیس نہیں ملے گی۔
گیس کمپنی کی معائنہ ٹیمیں چیکنگ کیلیے صنعتی علاقوں میں چھاپے ماریں گی۔ صنعتی اداروں کو پیر کی صبح سات بجے دوبارہ گیس بحال کی جائے گی۔