کراچی ، گیارہ یونین کونسلز میں انسداد پولیو مہم وقت پر شروع نہ ہو سکی

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی گیارہ یونین کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم دوسرے روز بھی متعدد علاقوں میں تاخیر کا شکار ہوگئی۔ کراچی کے ضلع ایسٹ اور ویسٹ میں گیارہ کونسلوں میں تین روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

جس میں دو لاکھ تینتالیس ہزار تین سو سات بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ مختلف یونین کونسلوں میں سیکورٹی اہلکاروں اور رضا کار ٹیموں کے بروقت نہ پہنچنے پر آج بھی مہم تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔