کراچی : (جیو ڈیسک)کراچی ایئرپورٹ پر درآمدی کنسائمنٹس کی کسٹمزڈیوٹی کی مد میں فروری دوہزار بارہ کے دوران مقررہ ہدف سے گیارہ کروڑ ستاسی لاکھ پچاس ہزار روپے مالیت کا ریونیو حاصل کیا گیا۔ ائیرفریٹ یونٹ کراچی کے تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق فروری دوہزار بارہ کے دوران کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں تیرسٹھ کروڑ ستاسی لاکھ پچاس ہزار اور سیلز ٹیکس کی مد میں پچپن کروڑ بارہ لاکھ ساٹھ ہزارروپے وصول کیے گئے۔
ائیرفریٹ یونٹ کے لیے بیالیس کروڑ روپے مالیت کا ہدف مقرر کیا گیا لیکن بعد میں ریونیو ہدف میں تبدیلی کرکے باون کروڑروپے کر دیا گیا اس کے باوجود اے ایف یو نے بائیس عشاریہ آٹھ چار فیصد اضافے کے ساتھ تیرسٹھ کروڑ ستاسی لاکھ پچاس ہزار روپے کی کسٹم ڈیوٹی وصول کی جبکہ فروری دوہزار گیارہ کی کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں چوالیس کروڑ دو لاکھ نوے ہزارا ور سیلزٹیکس کی مد میں اٹھائیس کروڑ ستائیس لاکھ ستر ہزار روپے وصول کیے گئے تھے۔