کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کے روز ملا جلا رحجان رہا تاہم کاروبار کے اختتام پر انرجی اسٹاکس میں زبردست تیزی کے باعث انڈیکس گیارہ ہزار چار سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز منفی ہوا اورہنڈ ریڈ انڈیکس گیارہ ہزار دو سو پوائنٹس کی سطح بھی برقرار نہ رکھ سکا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انرجی، فرٹیلائزر اور سیمنٹ اسٹاکس میں زبردست تیزی نے کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس کو مثبت زون میں تبدیل کردیا اور انڈیکس ایک سو نوپوائنٹس اضافے کے بعد گیارہ ہزار چار سو پوائنٹس پر بند ہوا۔ مجموعی کاروباری حجم پانچ کروڑ شئیرز رہا۔