کراچی اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی

Karachi

Karachi

کراچی اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو شدید مندی رہی اور کے ایس ای ہنڈ ریڈ انڈکس ایک سو چوہتر پوانٹس کمی کے بعد گیارہ ہزار ایک سو اٹھاسی پر بند ہوا۔ آئل اینڈ گیس سیکٹرز میں مالیاتی اداروں کی پرافٹ ٹیکنگ کے باعث او جی ڈی سی ایل کے حصص کی قیمت پانچ روپے،نیشنل ریفائنری کا حصص آٹھ روپے اٹھاسی پیسے اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ سمیت پی ایس او کا حصص دو روپے گرگیا۔
مجموعی طورپردو کروڑچھیانوے لاکھ شیئرز ٹریڈ ہوئے۔ ایک سو سولہ کمپنیز کے حصص میں کمی اور پچیاسی کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔