کراچی بار ایسوسی ایشن کے آج ہونے والے جنرل باڈی الیکشن برائے سال دوہزار بارہ کے لئے پولنگ کا عمل جاری ہے۔ کراچی بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں صدارت کے عہدے کے لئے وکیل رہنماں محمود الحسن اور صلاح الدین خان گنڈاپور ایڈووکیٹس کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ ووٹنگ شام پانچ بجے تک ایک گھنٹہ وقفہ کے ساتھ جاری رہے گی۔ الیکشن میں کراچی بارایسو سی ایشن کے ساڑھے پانچ ہزار سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔