کراچی : بزرٹا لائن میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد کشیدگی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایک شخص کی ہلاکت کے بعد مشتعل افراد نے دکانوں اور گاڑیوں کو آگ لگا دی، علاقہ مکینوں نے شارع فیصل پر احتجاج کرتے ہوئے بلاک کر دی کراچی کے علاقے بزرٹالین میں رات گئے عبدالستار نامی شخص نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہوا جسے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی اور دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کر دی۔ اس دوران نامعلوم افراد نے ایک گھر، تین دکانیں ، دو گاڑیوں اور ایک موٹر سائیکل کو آگ لگا دی۔ دکانوں میں رکھے ہوئے سلنڈر پھٹنے سے دیگر دو دکانوں کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس اور رینجرز کی نفری علاقے میں پہنچ گئی اور داخلی و خارجی راستوں کو بند کر دیا۔

مظاہرین نے شارع فیصل پر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا اور روڈ بلاک کر کے سڑک پر آگ لگا دی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچا جائے۔