کراچی: بشیر قریشی کے بیٹے کی خودکشی کی کوشش

Karachi

Karachi

کراچی: (جیو ڈیسک) جسقم کے سابق چیئرمین بشیر قریشی کے 15سالہ بیٹے نے باپ کی موت کے غم میں زہریلی دوا پی کر خودکشی کی کوشش کی، ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ حالت خطرے سے باہر ہے۔

جسقم کے مرکزی پریس سیکرٹری ساگر حنیف کے مطابق سابق چیئرمین جسقم بشیر قریشی کے 15سالہ بیٹے قوسین نے کسی دکان سے زہریلی دوا خرید کر پی لی تھی۔ گھر پہنچنے پر قوسین کی حالت خراب ہوئی اور الٹیاں آنا شروع ہوئیں تو اسے نجی اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹرز نے اسکی حالت خطرے سے باہر قرار دے دی ہے۔ تاہم 24 گھنٹے کیلئے آبزرویشن میں رکھا گیا ہے۔ ساگر حنیف کے مطابق قوسین بہت جذباتی نوجوان ہے۔ اس نے گھر والوں کو بتایا کہ باپ سے ملنے کی آرزو پوری کرنے کیلئے اس نے خودکشی کی کوشش کی تھی۔