کراچی(جیوڈیسک)صومالی قزاقوں کی قید سے رہائی پانے والے بھارتی مرچینٹ نیوی کے اہلکاروں کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انکے پیاروں کو رہا کروانے پر تمام پاکستانیوں کے شکر گزار ہیں۔
کراچی ایئرپورٹ پربھارتی خاتون سپماریا جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور بے اختیار رونے لگیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ خوشی کے آنسو ہیں، ان کے پیاروں کی رہائی کے لئے کوششیں کرنے پر وہ تمام پاکستانیوں کی شکر گزار ہیں۔ سمپاریا کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنا پیار ملا وہ عمر کاٹنے کے لئے کافی ہے۔
بھارتی خاتون مدھو کا کہنا تھا کہ ہم پیار لینے اور پیار باٹنے آئے ہیں۔ اس موقع پر انصار برنی کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں نے ثابت کر دیا ہے کہ ہم دہشت گرد نہیں، بلکہ پیار و محبت باٹنے والے ہیں۔ بھارت سے آئی ہوئی خواتین آج شام گورنر سندھ سے ملاقات کریں گی۔