کراچی : ( جیو ڈیسک) کراچی میں ماربل فیکٹری مالکان نے بھتہ مافیا کے خلاف آج بھی کار خانے بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ماربل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے صدر ثنا خان نے بتایا کہ منگھو پیر میں ساڑھے تین سو سے زائد ماربل فیکٹریاں اور برآمد کا کام بند رہیگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام فیکٹریاں مالکان کو بھتے کی پرچیاں موصول ہورہی ہیں۔ مسلح افراد کھلے عام اسلحہ کی نمائش کرتے ہیں جس سے پچاس فیصد کاروبار پہلے ہی تباہ ہوگیا ہے۔جبکہ مزدور خوف کے باعث ملازمت چھوڑ کر جا چکے ہیں ۔