کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے تاجروں نے آج دکانیں جلد بند کرنے کے حکومتی فیصلے کو مسترد کر دیا۔
کراچی تاجر اتحاد کے صدر عتیق میر کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی طرف دکانیں اور کاروباری مراکز صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک کھولنے کا فیصلہ غیر منصفانہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کاروبار جلد بند کرنے سے کروڑوں روپے کا نقصان ہو گا۔ وہ کسی صورت اس فیصلے کو تسلیم نہیں کریں گے۔ دوسری طرف کراچی الیکٹرونکس ڈیلرز ایسوسی ایشن کے صدر محمد ادریس نے بھی حکومتی فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ آج معمول کے مطابق کاروبار جاری رکھا جائے گا۔