کراچی(جیوڈیسک)کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کا مالک شاہد بیلہ کو پولیس ابھی تک گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔ دوسری جانب شاہد بیلہ اپنی فیکٹری میں جاں بحق تمام افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیں گے، تمام تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہوں گا۔
کراچی کے بلدیہ ٹاؤن میں آگ سے متاثرہ فیکٹری کے مالک شاہد بیلہ نے کہا ہے میرا خاندان فیکٹری میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کا شریک ہے۔ فیکٹری میں آگ قدرتی سانحہ ہے۔ فیکڑی مالک کا کہنا تھا سانحہ میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کے لواحقین کو معاوضہ دیں گے، تمام تفتیشی اداروں کے سامنے پیش ہوں گا۔ دوسری طرف متاثرہ فیکٹری کے مالک کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا جا سکا۔ پولیس نے فیکٹری مالکان اور انتظامیہ کے خلاف بلدیہ ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور فیکٹری مالک کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔