کراچی کی مقامی عدالت میں الیکشن کمیشن نے رکن قومی اسمبلی فرحت محمود خان اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹرمحمد علی کے خلاف پٹیشن دائر کردی۔ الیکشن کمیشن نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حسن فیروز کے روبرو موقف اختیار کیا کہ دہری شہریت کے معاملے پر سپریم کورٹ نے دونوں ارکین کے بدنیتی پر مبنی بیانات پر الیکشن کمیشن کو احکامات جاری کیے تھے۔ جس میں فرحت محمود خان اور ڈاکٹرمحمد علی کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرانے کیلئے کہا گیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے عدالت سے کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے پیش نظر یہ درخواست کی گئی ہے۔