کراچی: رہائشی علاقے کی پی ایم ٹی میں آتشزدگی

karachi

karachi

کراچی کے علاقے کریم آباد میں نصب پی ایم ٹی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے ساتھ واقع پتھاروں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ تاہم فائربریگیڈ نے موقع پر پہنچ کر آگ کو مزید بڑھنے سے روک لیا اور کچھ دیر بعد اس پر قابو پا لیا۔
فائربریگیڈ کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ جلنے والے پتھاروں کے مالکان کا کہنا ہے کہ بارہ لاکھ روپے سے زائد کا سامان آگ لگنے کے باعث جل کر تباہ ہو گیا ہے۔