کراچی: رینجرزکے اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع

Rangers

Rangers

کراچی(جیوڈیسک)کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے جبکہ دہشتگردی کے واقعات کے بعد فورتھ شیڈول میں نامزد کالعدم تنظیموں کے افراد کی کڑی نگرانی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

کراچی میں دہشت گردی کی وارداتوں کے بعد فورتھ شیڈول میں نامزد افراد کی تھانوں میں آمد و روانگی کا ریکارڈ بھی چیک کیا جا رہا ہے۔ فورتھ شیڈول میں کالعدم تنظیموں کے 422 سے زائد افراد شامل ہیں۔ غیر حاضر نامزد افراد کے اہل خانہ کے مکمل کوائف اور تفصیلات بھی جمع کی جارہی ہیں۔ دوسری جانب ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے دعوی کیا ہے کہ پولیس نے ایسٹ زون میں کارروائیوں کے دوران 5 دہشت گردوں کو گرفتار کیا ہے۔ کراچی میں رینجرز کے اختیارات میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔