کراچی : (جوی ڈیسک) رینجرز نے ایک ریسٹورنٹ سے بھتہ وصول کرنے اور توڑ پھوڑ کرنے والے تین ملزمان کو اسلحے سمیت گرفتار کر لیا۔
گلستان جوہر میں واقع تجارتی مرکز میں رینجرز نے چھاپہ مار کر تین بھتہ خوروں کو گرفتار کر لیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق آصف معار فانی، عبدالکریم اور مسعوداللہ نامی ملزمان نے ایک غیر ملکی ریسٹورنٹ سے بھتہ طلب کیا اور انکار پر توڑ پھوڑ شروع کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز نے موقع پر پہنچ کر تینوں ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور شراب بھی برآمد کر لی گئی۔ ایک ملزم جامعہ کراچی کا طالبعلم جبکہ دو کا تعلق ایک سیاسی جماعت سے بتایا گیا ہے۔