کراچی سمیت سندھ میں 24گھنٹے کیلئے سی این جی اسٹیشنز بند

cng

cng

کراچی : (جیو ڈیسک) کراچی سمیت سندھ بھر کے چھ سو سے زائد سی این جی اسٹیشنز ہفتے کی صبح نو بجے سے اگلے دن 9بجے تک کے لئے بند کردیئے گئے۔ لوڈ مینجمنٹ کے تحت سوئی سدرن گیس کمپنی کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز کو ہفتے کی صبح نو بجے سے اتوار کی صبح نو بجے تک گیس کی فراہمی بند کردیتی ہے۔ کراچی کے شہری رات بھر فلنگ اسٹیشنز پر قطاروں میں لگ کر سی این جی بھرواتے رہے۔