کراچی: سوا کروڑ روپے یومیہ کا پیٹرول اور ڈیزل لوڈشیڈنگ کے نام

generator

generator

کراچی : (جیو ڈیسک) اولڈ سٹی ایریا کی پچیس ہزار دکانوں کے تاجر بجلی کی لوڈشیڈنگ پر یومیہ سوا کروڑ روپے کا پیٹرول اور ڈیزل استعمال کرنے پر مجبور ہیں۔

آل کراچی تاجر اتحاد کے وائس چئیرمین جمیل احمد پراچہ نے کہا ہے کہ اگر کے ای ایس سی اور حکومت کراچی کے تاجروں کو صبح نو سے رات آٹھ بجے تک بلا تعطل بجلی فراہم کرے تو کراچی کے تاجر اپنے کاروباری اور تجارتی مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کو تیار ہیں۔ تاہم اس سلسلے حکومت سندھ اور کے ای ایس سی کو تحریری ضمانت دینا ہو گی انہوں نے کہا کہ بجلی کے بحران نے کراچی کی صنعتی اور تجارتی سرگرمیوں کا پہیہ جام کردیا ہے۔