کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں کھگڑ پھاٹک کے قریب شالیمارایکسپریس اسٹیشن پرکھڑی ٹرین سیٹکرا گئی جس سے تین افراد جاں بحق اور 20 مسافر زخمی ہوگئے۔کھگڑ پھاٹک کے قریب ملت اور کراچی ایکسپریس کو ایک ہی انجن کے ساتھ جوڑ کر کراچی لایا جارہا تھا۔ کھگڑ پھاٹک کے قریب یہ گاڑی سگنل کلیئر ہونے کے انتظارمیں کھڑی تھی کہ پیچھے سے آنے والی شالیمار ٹرین ٹکرا گئی جس سے کراچی ایکسپریس کی دو بوگیاں الٹ گئیں۔
حادثے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 20 زخمی ہوئے۔ زخمیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ٹرین سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے۔ حادثے کے بعد کراچی کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ گورنر سندھ نے ریلوے حکام سے حادثے کی رپورٹ طلب کر لی ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ جس وقت تصادم ہوا، زیادہ تر مسافر سو رہے تھے، متعدد مسافر گرنے سے زخمی ہو ئے۔