کراچی کے علاقے لیاری میں گرنے والی عمارت کے ملبے سے مزید چار لاشیں نکال لی گئی ہیں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ دو درجن ابھی تک لاپتہ ہیں۔ عمارت کے ملبے میں اب بھی بہت سے افراد دبے ہوئے ہیں ۔ جنہیں نکالنیکیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔ ملبے سے نکالے گئے پندرہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کا کہناہیکہ گرنے والی عمارت میں ساٹھ سے ستر افراد موجود تھے ۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے امدادی کاموں میں دشواریاں پیش آرہی ہیں۔