کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا اور دو سگے بھائی سمیت 8 افراد جاں بحق اور6 افراد زخمی ہو گئے، مشتعل افراد نے پولیس چوکی اور ایک موٹر سائیکل کوآگ لگا دی۔
ٹارگٹ کلنگ کا جن گھروں کو اجاڑنے میں مصروف ہے۔ منگھوپیر میں دہشت گردوں نے آصف خان کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، اورنگی ٹاؤن رئیس امروہوی سوسائٹی کے قریب سائیکل پر سرکس دکھانے والے باپ اور بیٹا انجم عباس اور آصف عباس کو قتل کر دیا گیا۔ گارڈن میں شو مارکیٹ کے قریب دو افراد کی لاشیں ملیں، مقتولین سگے بھائی تھے اور انہیں گل فراز اور عقیل زر کے نام سے شناخت کیا گیا۔
سرجانی فور کے چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے جبکہ نیو کراچی بابا موڑ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 4 افراد زخمی ہو گئے۔ فائرنگ کے واقعہ کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی۔
علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے پولیس چوکی اور پولیس موٹر سائیکل کو اگ لگا دی۔ مظاہرین نے سڑکوں پر ٹائر جلائے اور سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔ صورتحال کو کنٹرول میں رکھنے کے لئے پولیس اور ر ینجرز کی نفری علاقہ میں تعینات کر دی گئی ہے۔