کراچی : ساف انڈر سیکسٹین فٹ بال کی فاتح پاکستان انڈر سکسٹین پاکستان فٹبال ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔ کپتان منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کو سکشت دینا باعث فخر ہے۔ پاکستانی ٹیم نے نیپال کے شہر کھٹمنڈو میں کھیلے جانے والے ساف فٹبال ایونٹ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دی تھی۔ ٹورنامنٹ کی خاص بات پاکستان ٹیم کا پورے ٹورنا منٹ میں ناقابل شکست رہنا ہے۔ جبکہ قومی ٹیم نے ایونٹ کے گروپ میچ میں بھی بھارت کو زیر کیا تھا۔ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بلال اور منصور رہے۔ کراچی ائیرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان منیر کا کہنا تھا کہ بھارت کو گروپ اور فائنل میں شکست دینے پر لڑکوں کا مورال مزید بلند ہو گیا ہے۔ اس موقع پر ٹیم کے کوچ سجاد محمود نے امید ظاہر کی کہ ایونٹ میں بہترین کارکردگی پر پاکستان میں فٹبال کا معیار مزید بلند ہو گا۔