کراچی فیشن ویک کا آغاز ، جدید طرز کے ملبوسات کی نمائش

Karachi Fashion Week

Karachi Fashion Week

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں تمام تر رعنائیوں کے ساتھ فیشن ویک کا آغاز ہو گیا ہے۔ ماڈلز نے ریمپ پر موسم بہار کی مناسبت سے وہ رنگ بکھیرے کہ شائقین عش عش کراٹھے۔ موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی فیشن نے بھی بدلا رنگ ،کراچی میں جاری ہے اپنی رنگینیوں کے ساتھ تین روزہ فیشن ویک ، جس میں رنگوں کی قوس و قزاح بکھیرنے میں کوئی نہیں رہا کسی سے پیچھے۔

فیشن ڈیزائنرز نے شوخ رنگوں کے نت نئے اور جدید طرز کے لباس کرائے متعارف ، مشرقی و مغربی ملبوسات کا رہا حسین امتزاج اور پری چہرہ ماڈلز نے ریمپ پر بکھیرے جلوے۔

دنیا بھر کے فیشن ہاوسز کے نمائندے بھی پاکستانی ماہرین کا فن دیکھ کر عش عش کر اٹھے۔ کہنا تھا جنکا کہ اس شو کے انعقاد سے فیشن انڈسٹری کو ملے گا فروغ اور ماڈلز کو آگے بڑھنے کا موقع۔

رنگوں کی برسات لیے جاری فیشن ویک تین روز تک رہے گا جاری ، مخدوش حالات میں شہریوں نے دیا اس فیشن شو کو ہوا کا تازہ جھونکا قرار۔