کراچی میں امن ریلی بڑی کامیابی ہے،وزیراعظم

Gilani
کراچی : وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کیلئے نکالے جانیوالی ریلی شہر کراچی کیلئے بڑی بات ہے. متحدہ قومی موومنٹ نے پیپلزپارٹی کی ریلی کو کامیاب کرکے سیاسی اور جمہوری پختگی کااظہار کیا ہے ۔
گورنرہاوس میں برانڈ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور عالمی کساد بازاری کی باوجود پاکستان کی اشیا معیاری ہونے کی وجہ سے اپنا مقام حاصل کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن کی ریلی سے اچھے اثرات مرتب ہونگے ملک میں سیاسی استحکام کیا جا رہا ہے جس سے معاشی استحکام میسر آرہاہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی مصلحت پسندی کی پالیسی سے معاشی استحکام حاصل ہوا ہے حکومتی پالیسی سے امریکہ  منڈی میں بھی رسائی حاصل ہوئی جو بڑی کامیابی ہے۔ اس موقع پر کامیاب اور معیاری پراڈکٹ تیار کرنیو الی کمپنیوں کو ایوارڈدیئے گئے۔