پاکستان : (جیو ڈیسک) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کراچی میں کارکنوں کے قتل پر تشویش کا اظہارکر تے ہو ئے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ امن و امان کے لئے مؤثر اقدامات کرے۔
الطاف حسین نے وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک سیٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تین روز میں ایم کیو ایم کے پانچ کارکنو ں کو فائرنگ کر کے شہید کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کے تسلسل کے ساتھ ہونے والے قتل کے واقعات انتہائی قابل مذمت ہیں۔ انہوں نے وزیر داخلہ سے کہا کہ کراچی میں ہونے والے واقعات کا فی الفور نوٹس لیا جائے۔ رحمان ملک نے الطاف حسین کو یقین دلایا کہ ان واقعات کی تحقیقات کرائی جائے گی اور قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔