سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شہر میں بدامنی اور ٹارگٹ کلنگ سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت جاری ہے۔ لارجر بنچ نے سیکریڑی قانون کو طلب کر لیا ہے ۔ چیف جسٹس نے کہا ہے کہ کراچی میں آٹھ عدالتیں خالی پڑی ہیں۔ حکومت من پسند ججز کو عدالتوں میں تعینات کرنا چاہتی ہیں۔ خالی عدالتوں کے ججز کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن آج دوران سماعت جاری کئے جائینگے۔ چیف جسٹس نے کہا کہ کراچی میں بدامنی کو لسانی رنگ نہ دیا جائے۔ اجمل پہاڑی کی رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے ۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت سے استدعا کی کہ لیاری ٹارچر سیل کی ویڈیو کو منظرعام پر نہ لایا جائے۔ چیف جسٹس نے کہاکہ آپ کو عدالت کے نوٹس لینے کے بعد اب احساس ہو رہا ہے۔ چیف جسٹس نے اجمل پہاڑی سے متعلق جوائنٹ انوسیٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ پر آئی جی سندھ سے استفسار کیا کہ آپ نے رپورٹ پڑھی ہے۔ رپورٹ آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے۔