کراچی : (جیو ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی زیر صدارت کراچی میں امن و امان کے حوالے سے اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے ادروں کی جانب سے کراچی میں دو ماہ کے لیے ریلیوں اور جلسے جلوس پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔
وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں وزیر اعلی سندھ سد قائم علی شاہ کے زیر صدارات سندھ اور بلخصوص کراچی میں امن و امان کی صورت حال سے متعلق اجلاس ہوا اجلاس میں ڈی جی رینجرز ،آئی جی سندھ ، سیکرٹری داخلہ اور تمام ذونز کے ڈی آئی جیز نے بھی شرکت کی ۔اجلاس میں گزشتہ روز کراچی میں پیش آنے والے فائرنگ اور جلا گھیرا کے واقعے پر بات چیت کی گئی ۔ اجلاس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کراچی میں دو ماہ کے لیے ریلی اور جلسے جلوس پر پابندی عائد کرنے کی تجویز دی گئی۔ قانون نافذ کرنے والے ادروں کی جانب سے یہ بھی تجویز دی گئی کہ اگر کسی بھی جماعت یا تنظیم کو جلسے کرنے ہیں تو اس کے لیے مخصوص مقامات مختص کر دیے جائیں۔
اس موقع پر یہ بات بھی زیر غور آئی کہ گزشتہ روز لیاری سے نکالی جانے والی ریلی کی پیشگی اجازت محکمہ داخلہ سے نہیں لی گئی جس پر مقدمہ بھی درج ہونا چاہیے تاہم اجلاس میں اب تمام تجاویز کے حوالے سے اب تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔