کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر فائرنگ سے مدرسے کے مہتمم اور ان کا بیٹا جاں بحق جبکہ ایک راہ گیر زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر مبینہ ٹاؤن تھانے کی حدود میں پیش آیا جہاں دو موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ملزمان نے مدرسے کے باہر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں مدرسے کے مہتمم قاری علی حسن اور ان کا بیٹا جاں بحق ہوگیا، فائرنگ سے ایک راہ گیر زخمی بھی ہوا۔ زخمی راہ گیر کو طبی امداد کیلئے نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی اور مشتعل مظاہرین نے احتجاج شروع کردیا۔