وفاقی وزیرسید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی نہیں بلکہ کھلی دہشتگردی ہورہی ہے کراچی میں فوری آپریشن ہونا چاہے۔ پارلمنٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید احمد شاہ نے کہا کہ ایم کیوایم اوراے این پی دونوں نے کراچی میں آپریشن کامطالبہ کیا ہے اب مسئلہ حکومت بچانے کانہیں ملک بچانے کا ہے۔
انھوںنے کہا کہ حکومت نے تمام فریقین کواعتماد میں لے کرآپریشن کے وقت کا تعین کرنا ہے۔ خورشید کا کہنا تھا کہ حکومت نے یہ بھی تعین کرنا ہے کہ کراچی میں دہشتگردی فرقہ ورایت کانتیجہ ہے یا بیرون عناصر ملوث ہیں تاہم حکومت کواب واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔