پاکستان : (جیو ڈیسک) کراچی میں مزید چار افراد کو ہلاک کر دیا گیا ہے جس کے بعد شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور دیگر واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد دس ہو گئی ہے۔
نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل چورنگی سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ جس کے بعد شہر میں ہلاک کئے گئے افراد کی تعداد دس ہو گئی ہے۔ اس سے پہلے نارتھ ناظم آباد میں ہی قلندریہ چوک پر فائرنگ کرکے تین افراد کو ہلاک کر دیا گیا۔ اے این پی کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والے تینوں ان کے کارکن تھے۔
نارتھ ناظم آباد میں ہی بورڈ آفس کے قریب فائرنگ کر کے جناح پولی ٹیکنیک انسٹیٹیوٹ کے وائس پرنسپل عمران زیدی کو قتل کر دیا گیا۔ سائٹ کے علاقے میں ایک فیکٹری کے گارڈ کو ڈنڈے مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ فیروز آباد میں ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے خاتون ہلاک اور اس کا شوہر زخمی ہو گیا۔
اس سے پہلے ال آصف اسکوائر کے کے قریب فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک کر دیا گیا۔ شیر شاہ سے ایک شخص کی لاش ملی، جسے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔